Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا رجحان رہا ۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1 ھزار سے زائد پوائنٹس کمی ہوئی جبکہ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 953 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کے ایس ای 100 65 ھزار کی سطح سے نیچے آگیا، اختتام پر 100 انڈیکس 64 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک موقع پر انڈیکس 65 ہزار 859 تک بھی ٹریڈ ہوا، مارکیٹ میں پورا دن کاروبار میں 1.45 فیصد کی کمی ہوئی ۔

 مارکیٹ میں 10 ارب روپے مالیت کے 32 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ میں پورا دن 57 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 253 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے حصول کے لئیے حصص کی فروخت دیکھی گئی۔