Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ 

ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکن ٹیم کو 88 رنز سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ڈیف ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ  کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 63 رنز ہی بناسکی۔

خیال رہے کہ ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ تک شارجہ میں کھیلا گیا جس میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کی۔ باسط عباسی ، جبار علی اور منظور خان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ڈیف کرکٹ کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version