Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان سلطانز کے افتخار احمد کو نامناسب رویے پر جرمانہ

پاکستان سپر لیگ 9 کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے افتخار احمد پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے گروپ مرحلے کا آخری میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے کے آؤٹ ہونے پر ملطان سلطانز کے کھلاڑی غلط زبان اور جملوں کا استعمال کیا تھا۔

جس پر میچ کے بعد میچ ریفری علی نقوی نے انہیں طلب کیا جس پر افتخار احمد نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق افتخار احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں نامناسب رویہ اپنایا جس کے باعث مڈل آرڈر بیٹر پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

افتخار احمد کا نامناسب رویہ لیول ون کی خلاف ورزی میں آتا ہے، ان پر آرٹیکل 2.5 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version