Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیسٹ کرکٹ کی ابتداء کب ہوئی اور کس ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس کب ملا؟

مختصر فارمیٹ کی لیگز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت میں معمولی کمی ضرور آئی ہے لیکن کرکٹ سے خاص لگاؤ رکھنے والے آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کے ہی شیدائی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کا موجد تو انگلنیڈ کو کہا جاتا ہے لیکن پہلا ٹیسٹ میچ  آج سے 147 برس قبل آج ہی کے دن  یعنی 15 مارچ 1877 کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا تھا۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی تھی اور اس کے بعد سے اب تک آسٹریلیا دنیا کی مضبوط ترین ٹیم رہی ہے اور اس کی جیت کا اوسط بھی سب سے زیادہ ہے۔

 موجودہ کرکٹ کا انتظام سنبھالنے والے ادارے آئی سی سی کی لسٹ میں اب تک 12 ٹیموں کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ مل چکا ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی  تیسری ٹیم تھی جس نے 12 مارچ سنہ 1889 کو اپنا پہلا میچ کھیلا تھا۔

جنوبی افریقہ کے بعد ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ 23 جون 1928 کو دیا گيا اور اس ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا۔

پانچویں ٹیم نیوزی لینڈ کی تھی جسے ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملا اور اس نے اپنا پہلا میچ 10 جنوری سنہ 1930 کو دورہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلا۔

تقسیم ہند سے قبل چھٹی ٹیم انڈیا کو 25 جون سنہ 1932 کو ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملا  ۔بعد ازاں  ہندوستان کی تقسیم کے بعد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ساتویں ٹیم بنی جس نے 16 اکتوبر سنہ 1952 کو اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلا۔

پاکستان وہ پہلی ٹیم تھی جس نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز انگلینڈ کے بجائے کسی دوسری ٹیسٹ ٹیم کے خلاف کیا تھا۔

اس کے بعد 30 سال کے عرصے تک یہی سات ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ کھیلتی رہیں   اور پھر 30 برس بعد 17 فروری 1982 کو سری لنکا کو آٹھویں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملا ۔

اس کے دس سال بعد 18 اکتوبر 1992 کو زمبابوے ٹیسٹ ٹیم کا درجہ ملا  جبکہ بنگلہ دیش کو 10 نومبر 2000 میں یہ درجہ دیا گیا۔

اس کے تقریباً 18 سال بعد  11 مئی 2018 میں آئر لینڈ نے یہ اعزاز حاصل کیا اور اسی سال 14 جون کو افغانستان کی ٹیم  نے بھی ٹیسٹ  ٹیم کا درجہ حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی ابتداء سے اب تک 2535 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version