Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افغانستان میں بس اور ٹینکر میں تصادم، کم از کم 21 افراد ہلاک

صوبہ ہلمند میں ایک ہائی وے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع گیراشک میں ایک بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلمند کی صوبائی حکومت کے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شیر محمد وحدت نے بتایا کہ قندھار-ہرات شاہراہ پر ہونے والے حادثے میں ایک موٹر سائیکل، ایک ایندھن ٹرک اور ایک بس شامل تھی جو ہرات شہر سے دارالحکومت کابل جا رہی تھی۔

جنوبی شہر قندھار سے ہرات جانے والی مخالف سمت میں سفر کرنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد بس ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور آگ بھڑک اٹھی۔

صوبائی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح ایک ٹینکر، موٹر سائیکل اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔

ہلمند کے ایک ٹریفک اہلکار قدرت اللہ نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہلمند پولیس کے چیف ترجمان حزب اللہ حقانی نے بتایا کہ 38 زخمیوں میں سے 11 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں ہائی وے پر بکھری ہوئی دھات اور ٹینکر کے کچے ہوئے کیبن کو دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق صفائی کا عملہ ملبے کو ہٹانے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی بنیادی وجہ سڑکوں کی خراب حالت اور ڈرائیور کی لاپرواہی ہے۔

ملک کی نشیبی سڑکیں اور ٹریفک سگنلز کی کمی بھی سڑک حادثات کی وجہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version