ورلڈ اور اولمپک چیمپئن بھارتی جیو لین تھرور نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کے حق میں آواز بلند کردی۔
بھارت کے چیمپئن کھلاڑی نیرج چوپڑا نے ایک انٹریو میں کہا کہ ارشد ندیم کو جیولین کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور میں یہ یقین کرنے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہوں کیوں کہ وہ جس کلاس کے ایتھلیٹ ہے، ان کے لیے یہ کوئی مسئلہ ہونا نہیں چاہیے۔
نیرج چوپڑا نے کہا کہ پاکستانی حکومت ارشد ندیم کی ضروریات کو دیکھ سکتی ہے اور سپورٹ کر سکتی ہے، میری حکومت بھی میری سپورٹ کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ٹاپ جیولین تھرور ہے، مجھے یقین ہے جیولین بنانے والے ارشد ندیم کو اسپانسر کرکے خوش ہوں گے ۔ ارشد ندیم کو جو چاہیے اسے دینا چاہیے، یہی میری درخواست ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل لیول کی جیولین نہ ہونےکا انکشاف کیا تھا۔
