وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں خود بھی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینی ہوگی۔
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کمپنیوں کوہدایت دیں گے کہ ملازمین کی سیفٹی یقینی بنائیں، بہت سےاداروں میں قواعدوضوابط کتابوں میں لکھ کررکھ دیاجاتاہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سیفٹی کٹ پہننا ہے، مقررہ اسپیڈ سے زیادہ موٹرسائیکل نہیں چلانا، میرےبچےجب بھی باہرجاتےہیں توانکوکہتی ہوں گاڑی تیزنہ چلائیں، ہمیں خود بھی کام کےدوران حفاظتی اقدامات کو ترجیح دینی ہوگی۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس چوٹ لگنے اورحادثات کے بعد ملتاہے، ہیلمٹ صرف سرکی چوٹ سے بچاتا ہے، باقی جسم کی بھی حفاظت ہونی چاہیے، حکومت میں نہیں تھی تو سوچتی تھی ان بچوں کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔
مریم نواز نے کہا کہ رائیڈرزکے لیےمحفوظ سفرنہایت ضروری ہے، یہ رائیڈرز اپنے خاندانوں کی کفالت کر رہے ہیں، خوشی ہے یہ رائیڈرز روزگار کی خاطر نکلتے ہیں، سیمنٹ فیکٹری میں جوکام کرتےہیں انہیں پھیپھڑوں کی بیماری ہوجاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ مزدوروں کی سیفٹی ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، حادثات میں ہونے والے نقصان پر بہت فکر ہوتی ہے۔
