جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی والی وارث نہیں ہے، حکمرانوں کو کہتا ہوں کہ اسلام آباد فتح کرنا کارنامہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کا کوئی والی وارث نہیں ہے، حکمرانوں کو کہتا ہوں کہ اسلام آباد فتح کرنا کارنامہ نہیں ہے۔
انہون نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری لوگوں کو امن اور سکون فراہم کرنا ہے، جس طرح حکمران الیکشن جیتے ہیں وہ ساری دنیا جانتی ہے۔
دھونس دھاندلی سے حکومت بنا لی، اب ذمہ داری بھی پوری کریں، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے اور پورے ملک میں بدامنی ہے۔
اندرون سندھ میں پولیس غائب، معاشرہ ڈاکوؤں کے رحم و رم پر چھوڑ دیا گیا، لوگوں کو اغوا کر کے اندرون سندھ کندھ کوٹ، کشمور اور دیگر علاقوں میں لایا جاتا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ ڈاکوؤں کو سندھ کے جاگیرداروں، وڈیروں، سیاسی قیادت کی پشت پناہی حاصل ہے۔
