Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت نے سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس کی طلبی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو منعقد ہوگا، اجلاس میں ایسے نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جن کا حلف ابھی نہیں ہوسکا، قومی اسمبلی کے 12 نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور ان تمام 12 اراکین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

پنجاب سے 9 لیگی خواتین رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی جبکہ خیبرپختونخوا سے بھی 2 نومنتخب لیگی خواتین حلف اٹھائیں گی۔

مسلم لیگ ن کے مدثر قیوم رکن قومی اسمبلی کے طور پر حلف اٹھائیں گے، مدثر قیوم کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دیا جبکہ مدثر قیوم کو بلال اعجاز ورک کی جگہ منتخب قرار دیا گیا۔

سینیٹ کے اسلام آباد سے 2 اراکین کے انتخاب کے لیے رکن قومی اسمبلی ووٹ دیں گے، ووٹنگ قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version