Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’پی ایس ایل میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں ہونی چاہیے‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے پی ایس ایل کی ٹیموں کو 6 سے 8 کرنے کی تجویز دے دی۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو پی ایس ایل کے حوالے سے کچھ تجاویز دی۔

وقار یونس نے سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹیگ کرتے ہوئے تجویز دی کہ پی ایس ایل جیسے بڑے برانڈ کے لیے 6 ٹیمیں بہت کم ہیں، اگلے سال پی ایس ایل میں 8 ٹیمیں ہونے چاہیے۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے تجویز دی کہ پی ایس ایل کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے، اس وقت یہ چند مشاہدات اور تجاویز ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پی ایس ایل 2024 کی ٹرافی اپنے نام کی اور تیسری بار ٹائٹل جیتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version