Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوڑ کے عالمی مقابلوں میں پنجاب پولیس کا جوان چھا گیا

دوڑ کے عالمی مقابلوں میں پنجاب پولیس کے جوان نے 3 گولڈ میڈل حاصل کرلیے۔

دوڑ کے عالمی مقابلوں میں گجرات پولیس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

گجرات پولیس کے جوان طیب گوہر نے دبئی میں ہونے والی دوڑ کے 3 عالمی مقابلوں میں پہلی پوزیشن، 3 گولڈ میڈل اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔

گجرات پولیس کے جوان طیب گوہر نے گجرات پولیس کی جانب سے دبئی میں ہونے والے عجمان گورنمنٹ سپورٹ ٹورنامنٹ میں2, 3 اور 5 کلومیٹر کی دوڑمیں حصہ لیا تھا۔

تینوں مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے 3 گولڈ میڈل اور ٹرافی جیت کر انہوں نے عالمی دنیا میں ملک پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version