لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کی تعیناتی کے لیے اشتہار دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر وائٹ بال اور ریڈ بال کرکٹ کے ہیڈ کوچز کے لیے اشتہار جاری کیا ہے۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی غیرملکی کوچز سے بات حتمی مراحل میں داخل ہے، وائٹ بال کے لیے جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن امیدوار ہیں۔
ریڈ بال کرکٹ کے لیے جیسن گلپسی قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔
