دنیا بھر کی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، مسیحی خاندانوں کیلئے آج کا دن فیملی ری یونین کے طور پر بھی ایک یادگار دن سمجھا جاتا ہے۔
اس موقع پر نیو یارک رات بھر مسیحی برادری کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی گرجا گھروں میں ایسٹر عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔
کراچی کے سینیٹ پیٹرک چرچ میں بھی ایسٹر کی مناسبت سے خصؤصی تقریب ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پرشمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی گیت گائے گئے۔
یاد رہے کہ ہر سال دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار مناتی ہے جس کے دوران مہمانوں کی آؤ بھگت کے لئے انواع و اقسام کے کیک، بسکٹ اور دیگر ڈشز تیار کی جاتی ہیں۔
ایسٹر کے تہوار سے جُڑی سب سے دلچسپ روایت ‘ایسٹر ایگز’ کی ہے، بچے نہایت شوق اور دلچسپی کے ساتھ انڈوں کو قوس و قزاح کے رنگوں میں رنگ دیتے ہیں جس کے بعد عزیز و اقارب کے ساتھ کھیل کے مقابلوں میں انہیں استعمال کیا جاتا ہے۔
