Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

190ملین پاؤنڈاسکینڈل کیس کی سماعت17اپریل تک ملتوی

عدالت نے 190ملین پاؤنڈاسکینڈل کیس کی سماعت17اپریل تک ملتوی کردی۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران وکلاصفائی کی جانب سےنیب کے3گواہان پرجرح مکمل کرلی۔ مجموعی طورپر12گواہان کےبیانات قلمبند،7پرجرح مکمل ہوئی۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سےبشریٰ بی بی کی انڈسکوپی کی درخواست دائرکی گئی۔ نیب سےسردارمظفرعباسی، امجدپرویز، سہیل عارف اورچوہدری نذرعدالت پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سےظہیرعباس چوہدری بھی عدالت پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں