قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے لیے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریڈ اور وائٹ بال کے الگ الگ کوچز کے نام تقریباً فائنل ہوچکے ہیں اور اب اسسٹنٹ کوچ کے لیے اظہر محمود مضبوط امیدوار ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند روز قبل اسسٹنٹ کوچ کے لیے اشہار جاری کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اظہر محمود ہی اسسٹنٹ کوچ بنیں گے جس کا باقاعدہ اعلان رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔
سابق آل راؤنڈر وائٹ بال کرکٹ میں گیری کرسٹن اور ریڈ بال میں جیسن گلیسپی کی معاونت کریں گے۔
واضح رہے کہ اظہر محمود اس سے قبل بھی پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور بولنگ کوچ وابستہ ہیں۔
