Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردیا

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی ویمنز ٹیم کے اسکواڈ نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے، کپتان ندا ڈار اور عالیہ ریاض کل کراچی پہنچیں گی۔

بیٹنگ کوچ توفیق عمر اور ویمن کرکٹر بسمہ معروف 15 اپریل کو کیمپ میں رپورٹ کریں گی جب کہ پاکستان ویمنز ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل دوپہر تین بجے سے شام پانچ بجے تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کل صبح 11 بجے نجی ایئرلائن سے کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version