ملک میں ترسیلات 9 ماہ میں سال 2022 کی نسبت 14فیصد کم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024 کے 9 ماہ میں ترسیلات 11 اعشاریہ 25ارب ڈالرموصول ہوئے۔ مالی سال 2022 میں اسی مدت میں انکی تعداد 12 ارب 79 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں تھیں ۔
سعودی عرب سےآنیوالی ترسیلات 13فیصدکم ہوکر5ارب ڈالرموصول ہوئی۔ یواےای سے 14فیصد سےزائد کمی سے 3 ارب 66 کروڑ ڈالرز ترسیلات موصول ہوئیں۔
امریکا اور دیگرممالک سے 15 فیصد کمی سے 2 اعشاریہ 2 ارب 26 کروڑ 7 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات موصول ہوئی۔



















