Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان

بجلی صارفین پر اربوں  روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سینٹرل پرچیزنگ ایجنسی (سی پی اے) نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  ایک ماہ  کے لیے  بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی۔

درخواست کے مطابق بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے تک مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

اضافہ ماہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔ نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست پر آج سماعت کرے گی۔

درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 10.74 فیصد، ایل این جی سے 20.67 فیصد، نیوکلیئر سے 25.79 فیصد ، ونڈ سے 2.55 فیصد، سولر سے 1.37 فیصد پیداوار ہوئی جس میں  تقریبا 73 ارب روپے لاگت آئی۔