امریکہ کا دورہ کرنے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستانی ٹیم نے ہیوسٹن میں نمائشی میچ میں مقامی لیگ کی ٹیم نائٹ رائیڈر یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
امریکہ کا دورہ کرنے والی ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستانی ٹیم نے ہیوسٹن کے معروف موسی اسٹیڈیم میں منعقدہ نمائشی میچ میں مقامی لیگ کی ٹیم نائیٹ رائیڈر یونائٹیڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے ٹاس سے قبل امریکہٗ اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔
سابق کرکٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کیلے پاکستانی امریکنز کا سیلاب امڈ آیا۔ میڈیکل کئیر سینٹر آف ٹیکساس کی جانب سے گراونڈ میں لوگوں کئلے ہزاروں ڈالرز کے نقد انعامات کی برسات کردی گئی۔
موسی اسٹیڈیم میں میڈیکل کئیر سینٹر آف ٹیکساس اور امیکس انٹر ٹینمینٹ کے زیر اہتمام منعقدہ نمائشی میچ میں سابق کپتان یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز بنائے۔
فواد عالم ،کامران اکمل اور عبدالرزاق نے بالترتیب 48 رنز ,41 رنز اور 36 رنز بناکر نمایاں اسکورر رہے۔
فاتح ٹیم کے سابق قومی کھلاڑیوں نے امریکی پاکستانیوں کو زبردست تفریح فراہم کی اور اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی اتروائیں۔
سابق ممتاز آل راؤنڈر شاہد آفریدی خواتین بچوں اور نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ نمائشی میچ کے موقع پر ٹیکساس کے معروف ریسٹورینٹ آغاز کی جانب سے گراونڈ میں شائقین کرکٹ کیلے لذیذ کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔
نمائشی میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ممتاز بزنس ٹائیکون ماجد رضوی ،شوکت مریدیا اور نیشنل پروموٹر رافع علی نے نمائشی میچ کی فاتح ٹیم کے کپتان یونس خان کو ٹرافی پیش کی۔
میڈیکل کئیر سینٹر آف ٹیکساس کی جانب سے گراونڈ میں لوگوں کئلے ہزاروں ڈالرز کے نقد انعامات کی برسات کردی گئی۔