Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ  کے لیے قومی ٹیم کے ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  نیشنل سلیکشن کمیٹی دورہ انگلینڈ اور آئر لینڈ  کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان  کل کرے گی۔

قومی ٹیم مئی میں آئرلینڈ اور انگلینڈ  کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان ٹیم 10، 12 اور 14 مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22 ،25 ،28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا علان پہلے ہی کردیا  ہے۔

اس دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنے تھے تاہم پی سی بی کی درخواست پر سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version