آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے نیا قرض پروگرام سائن کرنے کے لیے متعلقہ وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام اہم اہداف کا ڈھانچہ تیار کر کے آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اسٹریٹیجی پیپر بھی کابینہ سے منظور کرا لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیٹ سروسنگ، ڈیفنس، ایف بی آر ٹارگٹ، اخراجات کا تخمینہ کے اہم اہداف فائنل کیے جائیں گے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی معاشی ٹیم کو بجٹ ورکنگ مکمل کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا۔
آئی ایم ایف مشن اہم اہداف کے لیے تجاویز سے وزارت خزانہ حکام کو آگاہ کرے گا۔



















