Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ: قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا 

دورہ انگلینڈ وآئرلینڈ  کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے چند روز قبل دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اور ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ بھی انہیں کھلاڑیوں سے منتخب کیا جائے گا۔

اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 10 سے 14 مئی تک کھیلی جائے گی۔

علاوہ ازیں، قومی کرکٹ ٹیم 22 مئی سے 30 مئی تک انگلینڈ کیخلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے گی۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے سابق بلے باز گیری کرسٹن کو وائٹ بال کے لیے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا جب کہ آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیپسی ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی کوچنگ سنبالیں گے۔

کوچنگ اسٹاف: 

دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو دونوں فارمیٹ میں اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے تاہم وہ اس سیریز میں ہیڈ کوچ کی غیر موجودگی میں کوچ کا کردار ادا کریں گے۔

اظہر محمود کیساتھ وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے جب کہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل اسپن بالنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

سپورٹ اسٹاف:

گیری کرسٹن کی ٹیم میں شمولیت کے بعد وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)، اظہر محمود (آئرلینڈ کے لیے ہیڈ کوچ اور انگلینڈ کیلئے اسسٹنٹ کوچ)، محمد یوسف (بیٹنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ارتضیٰ کومیل (چیف سیکیورٹی آفیسر)، محمد عمران (مساجر)، محمد خرم سورور (ٹیم ڈاکٹر)، طلحہ بٹ (تجزیہ کار)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)، اور ڈریکس سائمن (سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ) ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version