اذلان شاہ کپ میں قومی ٹیم نے تیرہ سال بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں کینیڈا کو 4-5 سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دوسری جانب جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے گروپ میچز میں میزبان ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان کے ساتھ مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
پاکستان ٹیم اپنا پانچواں اور آخری گروپ میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
