Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف مشن 16 مئی کی رات پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف مشن 16 مئی کی رات پاکستان پہنچ جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن سے آئندہ مالی سال  کے بجٹ اور آئی ایم ایف  کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت  کے قرض پروگرام  پر مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ چکے ہیں، مشن کے چند ممبر وزارت خزانہ حکام کے ساتھ مل کر بجٹ پر کام کریں گے۔

آئی ایم ایف مشن دس روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا۔مشن  کے ساتھ آئندہ وفاقی بجٹ اور قرض پروگرام پر مذاکرات ہوں گے۔