Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں کہیں بھی سرکاری قیمت روٹی دستیاب نہیں

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود کراچی میں کہیں بھی سرکاری قیمت پر روٹی دستیاب نہیں ہے۔ 

شہر قائد کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے لیکن اس کے اثرات غریب عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔

عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ روٹی کی قیمت میں کمی کی جائے کیوں کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود کراچی میں روٹی بدستور 25 اور کہیں 30 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی کے مطابق 120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 100 گرام چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version