پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے جب کہ لگژری پلاٹس اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانے کی تجویز دی، آئی ایم ایف نے 5 کروڑ روپے سے زائد کے پلاٹ پر بھی مزید ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ رہائشی پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ تنخواہ دار طبقہ کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
آئی ایم ایف نے 3 لاکھ سے 5 لاکھ آمدن پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ جب کہ آئی ایم ایف نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر بھی ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
