Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان

بنگلادیش نے نجم الحسن شنٹو کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں 4-1 سے کامیابی کے بعد بنگلادیش نے نجم الحسن شنٹو کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسکواڈ میں تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی شامل ہیں جو تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں اسکواڈ میں تسکین احمد، لٹن ڈاس، سومیا سرکار، حسن تمیم،  توحید ہارڈی، محمود اللہ، ذاکر علی، تنویر اسلام، مہدی حسن، رشید حسین، مستفیض الرحمٰن، شیف الاسلام اور تمیم حسن شامل ہیں جب کہ ریزرو کھلاڑیوں میں افف حسین اور حسن محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے جنوبی افریقہ، سری لنکا، نیدرلینڈز اور نیپال کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے جب کہ ان کا پہلا مقابلہ 7 جون کو ڈیلاس میں سری لنکا کے خلاف ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version