نئے مالی سال کے بجٹ میں درآمدی گاڑیوں اور لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز ہے جب کہ ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجےجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ تاجردوست ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزارروپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنےکا امکان ہے جب کہ 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نان فائلرزکے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے۔



















