Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 

رواں سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ویسٹ انڈین لیجنڈ سر ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ٹیم کا مینٹور بنائے جانے کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے سر ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کی پیشکش کی ہے جس پر جلد پیش رفت کی امید ہے۔

قبل ازیں سال 2022 ورلڈکپ کے دوران میتھیو ہیڈن بطور مینٹور ٹیم کیساتھ منسلک رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ووین رچرڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بطور مینٹور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version