قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے نئے بیٹ بنوالیے۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں انہوں نے اپنے خصوصی بیٹ بنوانے کے لیے کمپنی کا دورہ کیا۔
قومی ٹیم کے دونوں بلے بازوں نے انگلینڈ کی بیٹ بنانے والی فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور اس دوران انہوں نے اپنی مرضی کے بیٹ بنوائے اورخود ہی وصول کیے۔
دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 22 مئی سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیاری کررہی ہے، لیڈز میں قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی مختلف ڈرلرز کیں۔
