Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نان فائلرز کی 3 ہزار سے زائد سمز بلاک کرچکے ہیں، ایف بی آر

فیڈریل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ اب تک 3 ہزار 400 سے زیادہ سمز بلاک کی جا چکی ہیں۔

ترجمان ایف بی آرلاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی، ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست شیئر کی جا چکی، پی ٹی اے کو بھی 5 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی فہرست دی چکی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی، اس مقصد کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے نان فائلرز کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ لیا ہے اور اس کے لیے آئندہ بجٹ میں بھی سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کی تجویز ہے جب کہ ایپ میں رجسٹر نہ ہونے والے تاجروں کو نوٹس بھیجےجائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ تاجردوست ایپ سے رجسٹر نہ ہونے پر 10 ہزارروپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور غیر رجسٹرڈ کاروبارکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کےتحت کارروائی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی درآمدی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھنےکا امکان ہے جب کہ 850 سی سی سے زائد کی تمام نئی گاڑیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، نان فائلرزکے بینکوں سے 50 ہزار سے زائد رقم نکالنے پر ایڈوانس ٹیکس 0.6 سے بڑھا کر 0.9 فیصد کرنے کی بھی تجویز ہے۔