Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوگئی

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا  مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار  200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔