پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پہلی بار انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح 76 ہزار 248 پوائنٹس کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث انڈیکس 76 ہزار کی سطح سے نیچے اگیا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 75 ہزار 983 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پورا دن 1.16 فیصد کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ میں 23 ارب روپے مالیت کے 60 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔
اس کے علاوہ مارکیٹ میں 215 کمپنیوں کے حصص میں اصافہ جبکہ 144 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔



















