اوگرا کی جانب سے مئی کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے جب کہ سوئی سردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اپریل کیلئے سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.98 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، جب کہ اپریل کیلئے سوئی سردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔



















