Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا راولپنڈی اسٹیڈیم میں براہ راست دکھایا جائے گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 9 جون کو پاک بھارت مقابلے کے دوران راولپنڈی میں فین پارک بنانے کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران مختلف میچز کے لیے 5 ممالک میں 9 فین پارک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ پارک ہر میچ سے 90 منٹ پہلے شائقین کرکٹ کے لیے کھول دیے جائیں گے، یہ فین پارک راولپنڈی، نئی دہلی، برمنگھم، جوہانسبرگ اور ٹیکساس میں لگائے جائیں گے۔ ان پارکس میں عوام کی تفریح کے لیے ڈی جے سمیت کھانے پینے کا بھی بھرپور انتظام کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا لیکن 11 ہزار کلو میٹر دور راولپنڈی میں موجود شائقین کرکٹ یہ میچ لائیو دیکھیں گے۔

ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہو رہا ہے اور ایونٹ کے گروپ اے میں موجود پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version