Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی۔

بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس ائی ایف سی) اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا، ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال بارے بات چیت کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

گزشتہ روز ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کی نمائندگی کے لیے اجلاس میں شرکت کی اور صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا 10واں اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار ، وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیف سیکریٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version