اسپین کے بعد آئرلینڈ اور ناروے نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔
آئرلینڈ کی کابینہ نے پارلیمنٹ میں کئی گھنٹے کی بحث کے بعد فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دے گی۔
آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا ہم اسرائیل اور ریاست فلسطین میں امن اور استحکام کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے پر یقین رکھتے ہیں۔
آئرلینڈ کے بعد ایک اور یورپی ملک نے بھی فلسطین کو آزاد ملک تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا، یہ اعلان ناروے کی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا فیصلہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے۔
یاد رہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔
واضح رہے رہے کہ گزشتہ روز یورپی ملک بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ 28 مئی سے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔
