کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا آن لائن سامان بک کروایا اور سوزوکی چھین لی۔
متاثرہ ڈرائیور کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ڈکیتی کی واردات نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں کی گئی، خاتون نے دکاندار سے فون پر ڈیڑھ ٹن کا اے سی بک کروایا، ایک واشنگ مشین اور ایک گیزر بھی بک کروایا۔
ڈرائیور کا کہنا تھا کہ خاتون نے فون پر میگا سینڑ ڈسٹرکٹ سینڑل کی لوکیشن بتائی، پتے پر پہنچا توخاتون نے کہا 5 منٹ میں آرہی ہوں، اس دوران خاتون کے ہمراہ کئی ڈاکو بھی موٹرسائیکلوں پر پہنچ گئے۔
سوزوکی ڈرائیور نے کہا کہ ملزمان نے مجھے زور دار تھپڑ مارے اور سڑک پر بٹھا دیا، ملزمان سامان سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، ملزمان میرا موبائل فون اور پرس بھی چھین کر لے گئے۔
متاثرہ شخص نے مزید کہا کہ واردات کے چند منٹ بعد سوزکی ٹریکر کمپنی سے بند کروائی، سوزوکی بند ہوئی تو رکشے میں مال لوڈ کروا دیا گیا، بھائی آگے گیا تو ملزمان نے اسلحہ دکھا اور رکشہ لے کر بھاگے، ٹریکر والے جب نیپا پر پہنچے تو ملزمان فرار ہورہے تھے۔
بعد ازاں، شاہراہ نورجہاں پولیس نے واقعے سے متعلق درخواست وصول کرلی۔
