سری لنکا کے شہر کینڈی میں جاری ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چمپئین شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 9 تمغے جیت لیے۔
ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چمپئین شپ میں 14 کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس میں 6 لڑکیاں اور 8 لڑکے شامل ہیں۔
پاکستان کے نوجوان بچوں کی تاریخی کامیابی 1 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔
انڈر 19 لڑکوں کے ڈبل میں شایان فاروق اور طلحہ بلال نے پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگری میں 8 برونز میڈل حاصل کیے۔
انڈر 19 گرلز میں ھور فواد انڈر 19 بوائز میں شایان فاروق نے برونز میڈل حاصل کئے۔
انڈر 15 کیٹگری میں عباس امجد اور ابدال محمد نے بھی برونز میڈل حاصل کیے۔
ٹیم ایونٹ انڈر 19 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے تین کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چمپئین شپ میں زنیرا خان نے بھی مکس ڈبل میں امجد عباس کے ہمراہ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
