Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم

پاکستان اور کیریبیئن جزیرے سینٹ لوشیا نے اپنے سفارتی تعلقات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور سینٹ لوشیا سے ان کی ہم منصب سفیر مینیسا رامبالی کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا دونوں کثیرالجہتی فورمز بشمول دولت مشترکہ میں تعاون کر رہے ہیں لیکن باضابطہ تعلقات کا قیام دوطرفہ تعلقات کو وسعت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کو باضابطہ بنانے سے تجارت،سیاسی تعاون اور سیاحت کے شعبوں میں تعلقات کی راہیں کھلیں گی۔

سینٹ لوشیا کی سفیر مینیسا رامبالی نے کہا کہ سینٹ لوشیا سے تعلق رکھنے والے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان  ڈیرن سیمی پاکستان کی بہت تعریف کرتے ہیں اور وہ اعزازی پاکستانی شہری بھی ہیں، جو ہمیشہ پاکستان اور وہاں کے عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version