Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

19 مئی کے فضائی حادثے میں صدر کی ہلاکت کے بعد 2025 میں ہونے والے انتخابات کو 28 جون تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ایران نے رواں ماہ کے اوائل میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ابراہیم رئیسی کی جگہ لینے کے لیے آئندہ ماہ ہونے والی ووٹنگ سے قبل صدارتی امیدواروں کی باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ انتخابات اصل میں 2025 میں ہونے تھے لیکن 19 مئی کو رئیسی کی موت کے بعد اسے 28 جون تک ملتوی کردیا گیا تھا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 14 ویں صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کی رجسٹریشن آج صبح 8 بجے وزارت داخلہ کے دفتر میں شروع ہوئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا کہ صدارتی امیدواروں کے پاس رجسٹریشن کے لیے پانچ دن کا وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ 19 مئی کو شمالی ایران میں دھند سے ڈھکے پہاڑی علاقے میں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کے سات ارکان بشمول وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے صدر ابراہیم رئیسی کی جگہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے آئین کے مطابق 68 سالہ نائب صدر محمد مخبر کو نگران صدر مقرر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version