Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ میں ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہوگی اور اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنا ہوگا، بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ سیریز ہارنے کا افسوس ہے، سیریز جیت کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی لیکن ایسا نہیں ہوسکا جب کہ

انہوں نے کہا کہ ہمیں جیت کیلئے اسٹرائیک ریٹ بڑھانا ہوگا اور مثبت کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری نہیں دکھائی اور وکٹیں گنوائیں، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے بڑا اسکور نہیں کرسکے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اعظم خان سمیت تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا، شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے، امریکا کی کنڈیشنز سے واقف نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version