لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے پہلے فیز میں اسپیشل افراد کو 3 سال کے لئے ماہانہ وظائف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل افراد کا وظیفہ 6 ہزار سے ساڑھے 7 ہزار روپے کردیا ہے جب کہ تقریباً 30 ہزار اسپیشل افراد کو 3 سال تک ماہانہ ساڑھے 7 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے وہیل چیئر کے لئے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی، ضرورت مند ہیلپ لائن 0800-02345 پر وہیل چیئر کے لئے رجوع کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں مریم نواز نے خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر ہمت کارڈ پراجیکٹ کا جائزہ لیا، اسپیشل افراد کو دوسرے مرحلے میں 14 قسم کے معاون آلات بھی دیے جائیں گے جن میں وہیل چیئر، ہیرنگ ایڈ، ٹرائی سائیکل، بریل اور دیگر آلات شامل ہیں۔
اسپیشل افراد کو مرحلہ وار سبسڈائز پبلک ٹرانسپورٹ سہولت کے لیے قرضہ دیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپیشل افراد ہمارے لئے بہت اہم ہیں اور ان کی ہرممکن معاونت کریں گے۔
