Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات میں کامیاب ہونے کے بعد غزہ جنگ روک دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نُرماگومیڈوف کو کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد غزہ میں جنگ روک دوں گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیوجرسی کے شہر نیوآرک میں ایک تقریب کے دوران مکس مارشل آرٹ خبیب نُرماگومیڈوف سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں خبیب نُرماگومیڈوف نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ’میں جانتا ہوں آپ فلسطین جنگ رکوادیں گے‘، جس پر سابق امریکی صدر نے انہیں جواب دیا ’اقتدار میں آنے کے بعد میں یہ جنگ رکوادوں گا۔‘

 

واضح رہے کہ غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل بربریت میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں، جب کہ 85 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کی جانب سے تین مرحلوں پر مشتمل ایک معاہدے کی پیشکش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version