پرتگال نے ایمیگریشن پالیسی سخت کردی ہے جب کہ اب وزٹ ویزہ پر ورک پرمٹ کا اجراء نہیں ہوسکے گا۔
گزشتہ ایک سال سے یورپ کے تمام ملکوں نے مہاجرین کی آمد روکنے کے لئے سخت پالیسیوں کا نفاذ کر رکھا ہے۔
پرتگال ایک واحد ملک ہے جہاں مہاجرین دیگر یورپی ممالک سے ناکام ہوکر مستقل سکونت اختیار کرنے میں کامیاب ہوجاتے تھے۔ یہاں تک کے وزٹ ویزہ پر پرتگال پہنچے والے سیاحوں نے بھی ورک پرمٹ حاصل کررہے تھے۔
اس کے باعث پرتگال پر مہاجرین کا بوجھ کچھ یوں بڑھا کہ یومیہ 6 ہزار سے زائد ورک پرمٹ کی درخواستیں جمع ہونے لگیں اور 4 لاکھ ورک پرمٹ کی درخواستیں پینڈنگ ہیں۔
پرتگال کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت نے مہاجرین کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جس پر فیصلہ سازی کردی گئی کہ پرتگال مائیگریشن پالیسی سخت کررہا ہے۔
اس فیصلے کے تحت اب پرتگال میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کو پرتگال پہنچنے سے قبل ورک پرمٹ حاصل کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ مذکورہ پالیسی کا اعلان پرتگال کے وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔
