Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا

سعودی سپریم کورٹ نے ملک کے مسلمانوں کو ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کا حکم دیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ جمعرات کی شام ذی الحجہ کا چاند دیکھیں اور اپنی شہادت سے حکام کو آگاہ کریں۔

عدالت نے درخواست کی کہ جو کوئی بھی چاند کو ننگی آنکھوں یا دوربین کے ذریعے دیکھے گا وہ اپنے قریب ترین عدالت کو مطلع کرے اور اپنی گواہی درج کرائے۔

متبادل کے طور پر شہری قریب ترین مرکز کو کال کرسکتے ہیں جو انہیں قریبی عدالت میں لے جائے گا، جہاں اس کی شہادت کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ذی الحجہ وہ مہینہ ہے جس میں حج ہوتا ہے اور حج اس مہینے کی 8 تاریخ کو شروع ہوتا ہے اور 12 تاریخ کو ختم ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version