پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نثارکھوڑو نے صوبے میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پرانتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
بلدیاتی ادارے سانگھڑ کے چیئرمین کی خالی نشست کے لیے ریاض شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ شکارپور کے وائس چیئرمین کیلئے کامران خان امیدوار ہوں گے۔
جیکب آباد کے وائس چیئرمین کیلئےعلی رضا لاشاری امیدوار ہوں گے، جبکہ سٹی چیئرمین کیلئے نورمحمد شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
ٹھارو شاہ کے چیئرمین کیلئےعلی بلوچ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے اور دریا خان مری کے وائس چیئرمین کے عہدے کے لیے عبدالحق خاصخیلی امیدوار ہوں گے۔
دولت پور کے وائس چیئرمین کیلئے غلام حسین اور سعیدآباد کے وائس چیئرمین کیلئے رضوان ملک پیپلز پارٹی کے امیدوارہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ تمام پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں، اور ان خالی نشستوں پر انتخابات 12 جون کو ہوں گے۔
