پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے حارث رؤف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر بات کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا ہے آخری اوورز میں ہر بولر کو مار پڑتی ہے لیکن مجھے حارث رؤف پر حیرت ہوئی کہ اس کو اتنی سمجھ نہیں ہے کہ گیند کروانے سے پہلے فیلڈنگ تو دیکھ لیتا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آخری اوور اور خاص طور پر آخری گیند روانے سے پہلے مڈ آف کا فیلڈر دائرے کے اندر تھا لیکن اس کے باجود حارث رؤف نے فل ٹاس گیند کروائی جس پر کپتان نے بھی اس پر شور کیا۔
انہوں نے میچ کے دوران بابراعظم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میچ میں فیلڈنگ کے دوران کئی غلطیاں دیکھنے کو ملی، فیلڈرز نہ صرف سست روی کا مظاہرہ کیا بلکہ کیچ بھی چھوڑے گئے اور ان پر باؤنڈریز بھی ہوئیں۔
سلمان بٹ نے کہا کہ حارث رؤف کے پاس فاسٹ بولنگ کے لیکن اس کے باوجود امریکا جیسی کمزور ٹیم کے خلاف بھی ایک باؤنسر نہیں مارا، اگر فاسٹ بولرز ان پر اٹیک کرتے تو یہ نوبت ہی نہیں آتی۔
