Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات پیدا ہوگئے

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2024-25 کو لے کر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات پیدا ہوگئے۔

پی پی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی بجٹ تجاویز پر یوٹرن لے لیا ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مابین بجٹ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے سنیئر پی پی رہنماوں نے ملاقات کی جب کہ پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر اور خورشید شاہ نے ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار سے پی پی رہنماؤں کی ملاقات وزارت خارجہ میں ہوئی تاہم پی پی رہنماؤں کی اسحاق ڈار سے ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پی پی کی بجٹ تجاویز پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد یوٹرن لیا ہے، حکومتی رابطوں کا معاملہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں زیرغور آئے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پی پی قیادت حکومتی رابطوں کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی اور پارلیمانی پارٹی بجٹ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version