چیئرمین ایف بی آرنے بتایا کہ غیرمنقولہ جائیداد پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے، پلاٹس اورکمرشل پراپرٹیزپربھی ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین ایف بی آرمحمد زبیرٹوانہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال ایف بی آرٹیکس وصولیوں میں 3800 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پالیسی، انفورسمنٹ کے ذریعے 1800 ارب کے ٹیکسز جمع کیے جائیں گے۔
محمدزبیرٹوانہ نے کہا کہ 400 سے 450 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی، کسٹمزڈیوٹی کی مدمیں150ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی، تنخواہ دارطبقہ پر75ارب روپے کاٹیکس بوجھ ڈالاگیا، غیرتنخواہ دارطبقہ پرٹیکسز کا بوجھ 150 ارب روپے کا ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آرنے بتایا کہ غیرمنقولہ جائیداد پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے، پلاٹس اورکمرشل پراپرٹیزپربھی ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے، ایکسپورٹس کو نارمل ٹیکس ریجیم میں لایا جا رہا ہے، ریٹیلرزپرودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بڑھایا گیا ہے۔
محمد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ بجٹ میں 1761 ارب روپے کے اضافی ٹیکسزلگائے گئے ہیں، انکم ٹیکس مدمیں آئندہ مالی سال 443 ارب روپے کا ٹیکس لگایا گیا ہے، سیلزٹیکس کی مدمیں450ارب روپے کے اضافی ٹیکسزلگائےگئے، ایکسائزڈیوٹی کی مدمیں70ارب روپے کے اضافی ٹیکسزلگائے ہیں۔


















